ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 2 نوجوان نہر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 2 نوجوان نہر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے



کراچی (ویب ڈیسک 26 جنوری 2021) ٹک ٹاک نے مزید 2 جانیں لے لیں۔ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون 2 مزید نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا۔ 2 نوجوان نہر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔  تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران 2 نوجوان نہر میں ڈوب گئے، لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران طویل جدوجہد کے بعد بالآخر دونوں لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت ذیشان اور ساجد کے ناموں سے ہوئی جو کہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ کے رہائشی تھے اور اس علاقے میں کسی عزیز کے گھر ملنے کیلئے آئے تھے۔


واقعہ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ دونوں نوجوان نہر کنارے ویڈیو بنا رہے تھے جو کہ توازن بگڑنے پر نہر میں جا گرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک نوجوان کراچی کے علاقے کلفٹن میں سی ویو پر ویڈیو بناتے ہوئے پتھر لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔ اس سے قبل بھی پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد افراد ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

أحدث أقدم