آغا اسٹیل انڈسٹریز ، میزان بینک کی بینکنگ شراکت سے 2.25میگاواٹ شمسی بجلی پیدا کرنے کے لئے پلانٹ نصب کریگی

آغا اسٹیل انڈسٹریز  ، میزان بینک کی بینکنگ شراکت سے 2.25میگاواٹ شمسی بجلی پیدا کرنے کے لئے پلانٹ نصب کریگی

کراچی:  اسٹیل بار بنانے والی ملک کی ممتاز اسٹیل کمپنی آغا اسٹیل انڈسٹریز نے پورٹ قاسم پر واقع اپنے پلانٹ پر 2.25میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کی تنصیب کیلئے رینیوایبل پاور کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس منصوبے کیلئے میزان بینک بینکنگ پارٹنر ہے۔ یہ پراجیکٹ ملک میں اسٹیل مینوفیکچررکے سولر پاورکے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ 
مپنی سے جاری اعلامئے کے مطابق یہ منصوبہ آغا اسٹیل انڈسٹریز میں گرین انقلاب کا آغا ز کرے گا اور کمپنی کی انرجی مکس کی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نیشنل گرڈ پر بوجھ کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ 2.25میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے سے20سال کے عرصے میں کاربن کے اخراج میں 46ہزار ٹن کمی واقع ہوگی۔ 

اس موقع پر آغا سٹیل انڈسٹریز کے چیف ایگزکٹو آفیسر حسین آغا نے کہا کہ اسٹیل کی تیاری میں بجلی ایک اہم جز ہے اور آغا اسٹیل نے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی حاصل کرکے اپنی پیداواری لاگت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ستمبر2021تک آغا اسٹیل میں میڈا ٹیکنالوجی کی تنصیب کا امکان ہے جس سے بجلی کی کھپت میں 20فیصدتک کمی اورپیداواری عمل کے دوران خام مال کے نقصانات میں 8فیصد کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs)کے تحت ہمارا ویژن ہے کہ 2025تک فوصل فیول پر صفر فیصد انحصار کے ساتھ پاکستان کی پہلی گرین اسٹیل مینوفیکچرر کمپنی بن جائیں۔یہ سولر پاور پلانٹ خودکار استعمال کی بنیاد پر نصب کیا جارہا ہے اور اس سے ہر سال تقریباً3.3ملین یونٹس صاف اور قابلِ تجدید بجلی حاصل کی جائے گی جس کے نتیجے میں آغااسٹیل انڈسٹریز کے کاربن فٹ پرنٹ میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ آغا اسٹیل اس وقت اپنے پلانٹ کے توسیعی منصوبے پر کام کررہی ہے جس سے کمپنی کی ریبارسریا بنانے کی موجودہ صلاحیت 250,000ہزار ٹن سے بڑھا کر 650,000ٹن ہوجائے گی۔ حسین آغا نے کہاکہ قدرتی وسائل کے کم سے کم استعمال کیلئے ہم خام مال کیلئے اسکریپ استعمال کرتے ہیں۔

حسین آغا نے کہاکہ پراجیکٹ کیلئے رینیوایبل پاور کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے جو آغا اسٹیل انڈسٹریز میں گرین اسٹیل انقلاب کا آغاز کرے گا جس سے کمپنی، سوسائٹی اور ماحول پر طویل المدّتی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ شمسی توانائی کا یہ منصوبہ 2030تک کم کاربن اور قابلِ تجدید توانائی پر انحصار کرنے والی ملکی معیشت کے ہدف کو سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کرنے کے قومی ہدف میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے آغا اسٹیل کے گرین اسٹیل کے اقدام کو سراہا۔  

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم