کارفور پاکستان نے 5ماہ کے لئے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی اقسام پر پر بِگ ڈیل کا اعلان کردیا
لاہور، 24 فروری، 2021۔ پاکستان میں ماجد الفطیم کی طرف سے فعال ادارہ کارفور نے پھلوں اور سبزیوں کی وسیع اقسام پر پانچ ماہ کے لئے ہفتہ وار بچت آفرز کے لئے بِگ ڈیل (Big Deal)کے نام سے بڑی مہم کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشکش 25 فروری تا 25 جولائی 2021 تک ملک بھر میں کارفور کے اسٹورز اور ڈیجیٹل اسٹورز پر کارآمد رہے گی۔
بلاشبہ اسے بِگ ڈیل کہا جاسکتا ہے، کیونکہ عالمی وبا کے تناظر میں صارفین باہر جانے سے اجتناب کررہے ہیں اور گھریلو اشیاء کے حصول کے لئے محدود پیمانے پر احتیاط سے خریداری کررہے ہیں۔ اس بِگ ڈیل میں صارفین کے لئے خریداری کا عمل بہترین بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ صارفین اس پانچ ماہ دورانیہ کی مہم کے دوران ہفتہ وار آفرز ملاحظہ کرسکیں گے اور معیاری پھلوں اور سبزیوں سمیت کھانے کی تازہ اشیاء پر بچت حاصل کرسکیں گے۔
ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "ہم اس باوقار قوم کا قابل فخر حصہ بن کر اپنی باسہولت خدمات پیش کرتے ہیں کیونکہ ہمیں علم ہے کہ عالمی وبا سے روزمرہ زندگی میں غیریقینی آگئی ہے۔ اس بِگ ڈیل کے آغاز کے ساتھ ہم اس پہلو کو یقینی بنا رہے ہیں کہ صارفین جب بھی کارفور اسٹورز آئیں تو انکی کی خریداری کا عمل شاندار ہو۔ یہ بڑی مہم اپنے معزز صارفین کا دل جیتنے کی بھی مزید ضمانت دیتی ہے۔ "
صارفین کو ماہانہ وار بچت کی سہولت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس توسیعی مہم کے طویل دورانیہ کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو مختصر المدت کی آفرز کی وجہ سے جلد بازی سے بچایا جائے کیونکہ کارفور میں صارفین کے درمیان سماجی فاصلہ قائم رکھنا مشکل کام ہوسکتا ہے۔
صارفین کارفور اسٹور یا اسکی ویب سائٹ (www.carrefour.pk) سے آن لائن پھلوں اور سبزیوں کی خریداری پر بچت سے بھی خیرمقدم کرسکتے ہیں۔ صارفین کارفور ایپ کے ذریعے خریداری کرسکتے ہیں جسے گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.