کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی نے 6 افراد کو کچل دیا، 4 افراد موقع پر جاں بحق، مقدمہ درج
اسلام آباد (ویب ڈیسک ، 2 فروری 2021) اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5 تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کشمالہ طارق کے شوہر کو گرفتار کر لیا باقی افراد فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق سیکٹر جی الیون کے سگنل پر کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے ٹریفک کا اشارہ توڑتے ہوئے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔
ایف آئی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد اے این ایف کا ٹیسٹ دینے کے لیے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے۔ پولیس تفتیش میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ان گاڑیوں میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی شامل تھی۔ قافلے میں شامل گاڑیوں میں سے ایک کے اندر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان اور ان کا بیٹا اذلان بھی سوار تھے۔
واقعہ میں زخمی شہری کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرنے کے بعد کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کو پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ مقدمے میں نامزد کشمالہ طارق کا بیٹا اور 4 لوگوں کی موت کا سبب بننے والے اس قافلے میں شامل دیگر لوگ فرار ہو چکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف ہر حال میں کارروائی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.