ضلع اپر چترال کے لوٹ اوویر میں برفانی تودے گرنے سے چار گھروں کو نقصان۔متاثرین حکومتی امداد کے منتظر۔
چترال(گل حماد فاروقی) گزشتہ شپ ضلع اپر چترال کے علاقہ لوٹ اویر اوی میں برفانی تودہ گرنے سے جنگلات، چار گھروں اور ذرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا متاثرین میں احمد بیگ حضرت عمر سلیم بیگ اور حاجی مراد شامل ھیں اس کے علاوہ دس پن چکیان مکمل طور پر تباہ ھو چکے ھیں ان میں متاثرین بہادر خان ژانو خان خوش ولی خان شاکر احمد ھدایت اللہ میر حسین دوست محمد انوار بیگ سراج الدین وغیرہ شامل ہیں۔
برفانی تودہ گرنے سے بجلی کا نظام بھی درھم برھم ہوا ہے علاقے کے لوگوں کا کہنا ھے کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ھیں علاقے کے معززین میں سے سابقہ کونسلر عازی خان ژانو خان اور حضرت عمر کا کہنا ھے کہ حکومت اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کرے اور ان کے ساتھ مالی طور پر مدد کرے تاکہ ا ن کی نقصان کا کسی حد تک مداوا ہوسکے۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.