ڈی سی اپر چترال کی بے بسی؛ آج بونی چوک میں اپرچترال ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج
چترال، بونی (ٹائمزآف چترال نمائندہ) ایس ار ایس پی کے سامنے ڈپٹی کمشنر اپر چترال بے بس ہیں۔ آج بونی چوک میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے خلاف عوام کی ایک بڑی تعداد نے جلسہ کیا ۔ عوامی لیڈروں کا موقوف یہ تھا کہ قاقلشٹ بونی ، ملکھو اور ملحقہ علاقوں کی زمین ہے اور اس میں سرکار کی مداخلت انتہائی تشویشناک ہے ۔
ہم عوام اپر چترال جناب عمران خان سے گزارش کرتے ہے کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترا ل، اور ای سی اپر چترال کو جلد از جلد تبدیل کیا جاۓ ، کیونکہ یہ دونوں نااہل تریں لوگ ہیں اور ان کی وجہ سے اپر چترال میں عوام اور اداروں میں تصادم برپا ہونے کا خدشہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کی نا اہلی کی وجہ سے لوگوں نے اس وبائی مرض کو ویڈ ١٩ کے احتیاطی تدابيروں کو بھی پامال کیا اور جلسے میں شریک ہوۓ ۔ چترال اور بالخصوص اپر چترال کی عوام انتہائی پر امن لوگ ہیں، اور تاریخ بھی اس کی خوب گواہ ہیں، مگر ڈپٹی کمشنر کی ضد کی وجہ سے علاقے میں پہلی بار دفعہ 144 نافز ہوا ۔
ڈپٹی کمشنر کا کام علاقے کے لوگوں کے ساتھ باہمی تعلقات استوار کرنا ہے مگر اس نے آج تک ایک کام بھی پورا نہ کر سکا ۔ہم پاک فوج کے حامی ہے کیونکہ علاقے میں امن قایم کرنے میں ان کا کلید ی کردار رہا ہے ۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور اپنے حق کیلے لڑنا بھی جانتے ہیں ، اگر خدانخستہ مزید ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ہمیں تنگ کیا گیا ، تو ہماری جوابی وار بھی ضرور عیان ہوگی ، جس کی تمام زمہ داری ڈسٹرکٹ انتظاميہ پر عائد ہوگی ۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.