MrJazsohanisharma

پاک قطر فیملی تکافل کا لیٹس کمپیئر کے ساتھ معاہدہ!

پاک قطر فیملی تکافل کا لیٹس کمپیئر کے ساتھ معاہدہ!

کراچی: پاک قطر فیملی تکافل نے مالیاتی سروسز کا موازنہ کرنے والے پلیٹ فارم لیٹس کمپیئر کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت تکافل منصوبوں کی تلاش میں صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے لیٹس کمپیئر پاک قطر فیملی تکافل کی مصنوعات ایزی تکافل اور فیملی صحت کو اپنی ویب سائیٹ پر پیش کرے گی۔
 
معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم آئی پیرانی اور لیٹس کمپیئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنید خان نے دستخط کئے۔ 

پاک قطر فیملی تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی فیملی تکافل کمپنی ہے۔ مفتی محمد حسان کلیم کی زیرِ صدارت کمپنی کا آزاد شریعہ ایڈوائزری بورڈ ہے جو شریعہ کمپلائنس کیلئے کمپنی کی تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتا ہے۔ 

پاک قطر تکافل کے شیئر ہولڈرز میں قطر کے مضبوط مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور جرمنی کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایف ڈبلیو یو اے جی شامل ہیں۔ 

أحدث أقدم