MrJazsohanisharma

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں 20فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں 20فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی 22 مئی 2021) سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زر کی وصولیوں میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل 2019-20کے دوران سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے 5.3ارب ڈالر پاکستان بھجوائے گئے تھے تاہم جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 2020-21کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زر کی وصولیاں 6.39ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سعودی عرب سے وصول ہونے والی ترسیلات زر میں 1.09ارب ڈالر یعنی 20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم