پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں5.47 فیصداضافہ، درآمدات میں 27 اعشاریہ 34 فیصد اضافہ ہوا
اسلام آباد (اے پی پی 30 مئی 2021): پاکستان اورافغانستان کے کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.47 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا، جاری مالی سال میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات میں 2.35 فیصداضافہ جبکہ افغانستان سے درآمدات میں 27.34 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کاحجم 828.72 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.35 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کاحجم 809.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اپریل 2021 میں افغانستان کوبرآمدات سے ملک کو82.39 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال اپریل میں افغانستان کوبرآمدات سے ملک کو19.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مالی سال 2020 میں افغانستان کوبرآمدات سے ملک کو890.05 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں افغانستان سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 27.34 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے، موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں افغانستان سے 147.40 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان سے درآمدات پر115.74 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، اپریل 2021 میں افغانستان سے 19.94 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال اپریل میں افغانستان سے 4.18 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں،مالی سال 2020 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 121.83 ملین ڈالررہاتھا۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.