پاکستانی ماہر امراض قلب حنا چوہدری امریکہ کے چوٹی کے ماہرین امراض قلب میں شمار ہوگئیں
نیو یارک (ٹائمزآف چترا ل ویب ڈیسک ) پاکستان کی نامور ماہر امراض قلب کو حنا لو "کارڈیک جادوگر" کہا جاتا ہے ، ڈاکٹر حنا چودھری دل کی مردہ خلیوں کی ازسر نوتخلیق پر ریسرچ کرتی ہیں جس میں دل کے مردہ خلیوں کو دوبارہ زندہ کیا جاسکتا ہے ، حنا چوہدی کو امریکہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے سائنس کے اعلی سائنسدانوں میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کی تحقیق دل کے نئے پٹھوں میں اضافے کے عمل کے گرد گھومتی ہے جب مریض کو دل کا دورہ پڑتا ہے۔ انہیں نیشنل ریسرچ سروس ایوارڈ کے لئے NIH کے اعلی فیلو زمیں نامزد کیا گیا ہے اور وہ آرونگ اسکالر ہیں۔ ڈاکٹر حنا چوہدری کے پاس بہت زیادہ ٹینلنٹ ہے اس نے پوری اسلامی دنیا میں سائنس کی سب سے زیادہ 20 بااثر خواتین میں نمایاں پوزیشن حاصل کیا ہے۔
وہ ایک امراض قلب ، سائنس دان ، اور کاروباری شخصیت ہیں ، جنہوں نےکچھ ماہ قبل NIH سے 2.9 ملین ڈالر کی تحقیقاتی گرانٹ جیتا تھا تاکہ اس کے مطالعہ کو کارڈیک خلیوں کی بحالی کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرسکیں۔ ان کی تحقیق ،مطالعے سے دل اور دیگر اعضاء کی مرمت کے لئے نئے علاج دریافت ہوسکتے ہیں۔
حنا چوہدری ،ماؤنٹ سینا میں واقع آئیکن اسکول آف میڈیسن میں کارڈی ویسکولر ریجنریٹی میڈیسن کی ایم ڈی اور ڈائریکٹر ہیں۔پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے ایک سرکاری فیس بک پیج نے حال ہی میں ایک پوسٹ پر ان کی کامیابیوں کو شیئر کیا اور اس میں ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اسے پاکستانی خواتین کے لئے ایک کامیابی قرار دیاہے۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.