علم کے ذریعے معاشرے کی خدمت کریں ، معیشت کے ہر شعبے میں اپنی فعال شمولیت سے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں : صدر عارف علوی کا لمز لمز یونیورسٹی نے سال 2021 کے گریجویٹس سے آن لائن خطاب

علم کے ذریعے معاشرے کی خدمت کریں ، معیشت کے ہر شعبے میں اپنی فعال شمولیت سے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں : صدر عارف علوی کا لمز لمز یونیورسٹی نے سال 2021 کے گریجویٹس سے آن لائن خطاب




لاہور: لمز یونیورسٹی نے سال 2021 کی کلاس کے اعزاز میں آن لائن کانوکیشن کا انعقاد کیا ۔ یہ تقریب فیس بک لائیو پر براہ راست نشر ہوئی جہاں صدر پاکستان اور لمز کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی ، یونیورسٹی کی سینئر قیادت بشمول بانی پرو چانسلر سید بابر علی، ریکٹر شاہد حسین، پرو چانسلر عبدالرزاق داوَد اور وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے گریجویشن مکمل کرنے والے 1281طالب علموں کو مبارک باد پیش کی ۔ تقریب میں امریکی لا ء فرم کراواتھ، سوئین اینڈ مور کی پریذیڈائنگ پارٹنر فائزہ جے سعید نے پرعزم گریجویٹس سے خطاب کیا ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے گریجویشن مکمل کرنے والے طالب علموں کی ثابت قدمی کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں پیشہ ورانہ ترقی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اپنی خدمات پیش کرنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا، ;34;یہاں سے حاصل شدہ علم کے ذریعے معاشرے میں اپنی خدمات پیش کرنے پر میں آج تمام گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ معیشت کے ہر شعبے میں اپنی فعال شمولیت کے ذریعے جامع انداز سے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اپنی پیشہ روانہ زندگی میں بھی آگے بڑھیں گے ۔ ;34;انہوں نے ملکی ترقی میں یونیورسٹی کے کردار کو بھی سراہا اور اسے میرٹ کی شاندار مثال قرار دیا جس کے اصول دیگر تعلیمی ادارے بھی اختیار کرسکتے ہیں ۔ اکٹر علوی نے ذہین طالب علموں بشمول ملک کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو معیاری تعلیم کی رسائی کے لئے مالی وسائل کی فراہمی کے اقدامات کا بھی اعتراف کیا ۔

لمز یونیورسٹی کے بانی پروچانسلر سید بابر علی نے گریجویشن مکمل کرنے والے تمام طالب علموں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور معاشرے میں اپنی خدمات لوٹانے کے لئے اپنی مادر علمی کو تعاون فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا، ;34;کوئی یونیورسٹی اپنے طور پر قائم نہیں رہ سکتی ۔ اسے اپنی المنائی سے دونوں طرح مشاورت اور مالی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے جس طرح وہ لمز سے دوران تعلیم مستفید ہوئے ۔

پرو چانسلر عبدالرزاق داوَد نے گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کہ وہ لمز کی اقدار یاد رکھیں اور صرف اپنی کامیابی کے لئے کام نہ کریں بلکہ اپنے ہم وطنوں کی ترقی کے لئے بھی کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا، ;34;ہم پرامید ہیں کہ آپ اسی طرح محنت سے کام جاری رکھیں گے جس طرح سے آپ نے لمز میں دوران تعلیم درپیش چیلنجز کا سامنا کرنا سیکھا اور اس عمل کے دوران اپنی مادرعلمی کو فراموش نہ کیجئے گا ۔ 

تقریب میں ڈاکٹر ارشد احمد نے تمام گریجویٹس کو اپنی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا، ;34;آپ لوگ پہلے سے ہی لمز گریجویٹ کا طرہ امتیاز رکھتے ہیں جو میرٹ، دیانتداری اور احترام پر مبنی ہے اور آپ کی معلومات کا فائدہ یہ ہے کہ اب آپ جامع انداز سے سوچنے کی صلاحیت کے حامل ہوچکے ہیں ۔ اپنی ذہانت اور قابل قدر تعلیم کے تحفہ کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ 

اپنے کلیدی خطاب میں فائزہ سعید نے سال 2021 کے گریجویٹس کی شاندار کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں نئے راستے اختیار کرنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے کہا، ;34;آپ پیشہ ورانہ طور پر کہیں بھی جانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اپنے آپ کو منفرد بنائیں ۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ جس جگہ آپ جائیں گے وہ صرف آپکی موجودگی سے ہی تبدیل ہوجائے گی اور یہ ایک نمایاں خوبی ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا، معاشرے اور اداروں کے ارتقاء سے ہی ترقی آتی ہے، اپنی شخصیت میں زیادہ تحمل لائیں ، ہر طرح کے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کریں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ترقی، اظہار اور تعاون کے لئے زیادہ مواقع فراہم کریں ۔ یہ اقدار لمز کی پہچان ہیں اور آپ سب کے لئے تحفہ ہیں جو آپ اپنے ساتھ لیکر جارہے ہیں ۔

سال 2021 کے گریجویٹس نے لمز میں گزرے لمحات ، یادوں اور یہاں اپنی زندگی پر مرتب ہونے والے گہرے اثرات پر اظہار کیا ۔ الیکٹریکل انجینئرنگ کلاس کی گریجویٹ زینب عمران نے اپنے گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا، ;34;لمز میں دوران تعلیم مجھے فیکلٹی کے بعض انتہائی شاندار اور متاثر کن افراد سے ملنے جلنے اور انکے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ انہوں نے نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے میری حوصلہ افزائی کی ۔ آج مجھے اب تک کی اپنی کامیابیوں پر فخر ہے اور میں اس عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مستقبل میں مزید کاوشوں کے لئے پرامید ہوں ۔ 

تقریب کے دوران طالب علموں کو معیاری انداز سے سکھانے میں نمایاں خدمات پر وائس چانلسرز ایوارڈز فار ٹیچنگ ایکسی لنس جیتنے والوں کا بھی اعلان کیا گیا جسے وصول کرنے والوں میں ڈاکٹر زبیر خالد، ڈاکٹر علی رضا، انگبین مرزا، ڈاکٹر محمد طارق اور ڈاکٹر مومن ایوب اپل شامل ہیں ۔

یہ لمز یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب چھ فیکلٹی اراکین کو بھی پروفیسر ایمریٹس کے اعزاز سے نوازا گیا جن میں ڈاکٹر احسان الحق، ڈاکٹر سید ظہور حسن، ڈاکٹر جمشید حسن خان، ڈاکٹر انجم نسیم، ڈاکٹر عارف زمان اور ڈاکٹر انور خورشید شامل ہیں ۔ ان پروفیسرز کی لمز کے ساتھ دیرینہ وابستگی ہے اور انہوں نے اس ادارے کو آج اس اہم اور نمایاں مقام پر پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔

اس آن لائن تقریب کو 1100سے زائد لوگوں نے براہ راست ملاحظہ کیا گیا جبکہ بعد ازاں اسے دیکھنے والے والوں کی تعداد 83ہزار سے تجاوز کرگئی ، جس میں لمز کے پانچوں اسکولوں کے گریجویٹس اکھٹے ہوئے اور انہوں نے ایوارڈز، میڈلز اور ڈگریاں وصول کیں ۔ گریجویٹس کو ڈگریاں تفویض کرنے کے بعد گلوکار علی سیٹھی نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے شائقین کے دل موہ لئے ۔

مکمل تقریب ملاحظہ کرنے کے لئے برائے کرم اس لنک پر کلک کریں ۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم