MrJazsohanisharma

گزشتہ کئی روز سے کورونا کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی

گزشتہ کئی روز سے کورونا کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت  زیادہ بگڑ گئی

(ویب ڈیسک ) گزشتہ کئی روز سے  کورونا وائرس کا شکار سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ہو گئی، ڈاکٹرز نے ان کا 2 بار معائنہ کیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا ہے، وہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کیئے ہوئے ہیں۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو گزشتہ رات اسکین کیلئے اسپتال بھی لے جایا گیا، ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی طبیعت بھی گزشتہ روز بگڑ گئی تھی۔عدالتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز مسز سرینا عیسیٰ کا بھی معائنہ کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آن لائن ڈھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اٹینڈ کیا تھا۔عدالتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد سے بولتے وقت سینے میں شدید دکھن شروع ہوئی جس پر انہیں اسکین کیا گیا، جبکہ مسز سرینا عیسیٰ کو ڈرپ کے ذریعے 2 بار دوا دی گئی۔  

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم