MrJazsohanisharma

چترال دروش کے ہوٹل میں حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں

چترال دروش کے ہوٹل میں حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں

دروش (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چترال دروش کے ایک مقامی ہوٹل میں ہفتے کی رات ایک حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے سے قبل تین گاڑیاں دروش کے شاہنگر ایریا میں واقع نصراللہ نامی ہوٹل پہنچیں اور گاڑیوں میں موجود افراد نے ہوٹل کے عملے پر کیمیکل سپرے کئے۔ اور انہوں نے ہوٹل کے مالک نصراللہ کے بیٹوں ضااللہ ، حماد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور موقع پر موجود ایک اور شخص کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ نصراللہ اور ان کے بیٹے یہ ہوٹل کرایہ پر چلارہے رہیں۔ زخمیوں پر اتنی تشدد کی گئی ہے کہ انہیں علاج کے لئے پشاور لے جانا پڑا ہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والے افراد نے الزام لگایا ہے کہ بلڈنگ کے مالک سردار حسین ولد سردار الملک نے ان پے حملہ کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرایہ کے تنازع پر ہوٹل بلڈنگ کے مالک نے ان پے حملہ کروایا ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم