چترال یارخون اپریل 2017 میں قتل ہونے والے نوجوان اسلم بیگ کے قاتلوں کو 5 سال بعد عمر قید کی سزا اور 5 -5 لاکھ جرمانہ کی سزا، ٹائمز آف چترال کی بھرپور کوریج نے مقتول کو انصاف دلانے میں کردار ادا کیا۔
اپریل 2017 میں بے گناہ قتل ہونے والے نوجوان اسلم بیگ کے قتل کا ایف آئی آر مستوج تھانے میں مقتول کی بیوی اور آشنا کے خلاف درج ورثاء نے درج کرائی تھی۔ اس کیس میں بڑے داؤ پیچ آئے اور بلاآخر انصاف کی فتح ہوگئی۔ اسلم بیگ قتل کے خلاف مقتول کو انصاف دلانے اور قاتلوں کو سزا دلوانے کے لئے ٹائمز آف چترال نے بھر پور کردار ادا کیا۔ اور مظلوموں کی آواز بن کر آگے آگے رہا۔ کیس کی تمام خبروں کے لنکس درجہ ذیل میں دیئے گئے ہیں۔
کیس کا فیصلہ آگیا ہے جس کے مطابق اسلم بیگ کے قاتلوں یعنی اس کی سابق اہلیہ اور اس کے آشناء کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔ عدالت سید زاہد شاہ ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال نے بریپ یارخون اسلم بیگ قتل کیس میں مرکزی ملزمان مقتول کی اہلیہ ذاکرہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا شہاب الامین کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ اور دونوں مجرمان کو 5-5 لاکھ روپے کی جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال نے ملزم سید شہاب الامین اور ملزمہ ذاکرہ بی بی کوزیر دفعہ 302 (b) تغیرات پاکستان کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔ دونوں مجرمان کو دفعہ 544(a) کے تحت 3-3 لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو فوجداری ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر نائب کورٹ کو حوالہ کیا گیا ہے۔ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اپر چترال کے معروف قانون دان گل مراد ایڈووکیٹ اہم کردار ادا کیا ہے وہ اس کیس کے وکیل تھے۔
یہ بھی پڑھیں :
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.