MrJazsohanisharma

پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی میں سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران 8فیصد اضافہ ہوا

پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی میں سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران 8فیصد اضافہ ہوا


اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) گروپ کی آمدنی میں سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران 8فیصد اضافہ ہوا ہے۔  کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا جون 2020 کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ کو62.9 ارب روپے آمدنی ہوئی تھی تاہم رواں سال میں جنوری تا جون2021 کی پہلی ششماہی کےلئے کمپنی کی آمدنی 68 ارب روپے تک بڑھ گئی اس طرح سال 2020کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021کے پہلے چھ ماہ کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی میں 5.1 ارب روپے یعنی 8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اے پی پی

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم