افغانستان سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
باجوڑ (ویب ڈیسک) افغانستان کی حدود سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر باجوڑ کے علاقے میں دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 28 سالہ سپاہی جمال کا تعلق مردان اور 21 سالہ ایاز کا تعلق چترال سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور تین دہشتگردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔ پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین سے دہشتگردی کی کارروائی پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.