MrJazsohanisharma

کارفور پاکستان نے مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کے ذریعے فریش گریجویٹس کیلئے کیرئیر کے نئے مواقع فراہم کردیئے

کارفور پاکستان نے مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کے ذریعے فریش گریجویٹس کیلئے کیرئیر کے نئے مواقع فراہم کردیئے 

لاہور : پاکستان میں ماجد الفطیم کی طرف سے فعال ادارہ، کارفور نے معمولی تجربے کے حامل یا فریش گریجویٹس کو نئے کیرئیر کے مواقع فراہم کرنے کے لئے چار ماہ پر مشتمل مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ان میں پیشہ ورانہ صلاحیتیں پروان چڑھائی جائیں گی۔ یہ ٹرینی پروگرام لاہور میں منعقد کیا گیا ہے جس کا حصہ بننے والے افراد کو مستقبل کے قائدین کے طور پر کاروبار کے مختلف پہلوؤں اور کارفور کے طریقہ کار سے متعارف کرایا جائے گا۔ اس باضابطہ تربیت کے بعد وہ منیجرلیول کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے سکیں گے۔

اس پروگرام کا حصہ بننے کے لئے ہزاروں فریش گریجویٹس نے دلچسپی ظاہر کی جنہیں اہلیت کے کڑے معیار سے گزارنے کے بعد منتخب کیا گیا۔ تربیت کے دوران شرکاء کو روزمرہ آپریشنز کی ٹیموں کا حصہ بنایا جائے گا اور انہیں متعین کاموں کی ادائیگی کے لئے مکمل ذمہ داری سونپی جائے گی۔ شرکاء اپنی رہنمائی کرنے والے افراد کی ہدایت اور کمپنی کی ضرورت کے مطابق اپنے پیشہ ورانہ سفر پر گامزن ہوں گے۔ 

اس مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کی افادیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی نے کہا، "پاکستان میں بہت بڑی تعداد میں انتہائی باصلاحیت گریجویٹس ہیں، مقامی ٹیلنٹ کو اپنے تعاون کی فراہمی کے نصب العین کو جاری رکھنے کے ساتھ ہم اس بات پر گہرا یقین رکھتے ہیں کہ نوجوانوں کی مہارت پر سرمایہ کاری ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ اسی وجہ سے مینجمنٹ ٹرینی پروگرام انکے تیزرفتار پیشہ ورانہ سفر میں نمایاں کردار ادا کرے گا اور انہیں نئے مواقع کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔ اس پروگرام سے نہ صرف ان میں قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ دیگر قابل ذکر کاروباری مہارتیں جیسے موثر ابلاغ، شخصیت میں نکھار اور کاروبار کی جامع انداز سے قبولیت شامل ہیں۔" 

اس مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کے ذریعے کارفور پاکستان منتخب سیکشن منیجرز کے کیرئیر کو روشن مستقبل کی جانب تیزرفتاری سے آگے بڑھا رہا ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم