MrJazsohanisharma

یوفون نے اپنے صارفین کے لئے جشن آزادی کی مناسبت سے اسپیشل ڈیٹا تخائف پیش کر رہا ہے

یوفون نے اپنے صارفین  کے لئے جشن آزادی  کی مناسبت سے  اسپیشل ڈیٹا  تخائف پیش کر رہا ہے

اسلام آباد، 11 اگست، 2021:  پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون اس یوم آزادی پر اپنے صارفین کے لیے اسپیشل ڈیٹا کے تحائف لا رہی ہے تاکہ وہ کسی پریشانی کے بغیر بے فکری سے ڈیٹا کے استعمال کی آزادی مناسکیں۔  اس سلسلے میں کمپنی نے اپنے اسپیشل آزادی سپر کارڈز کے ساتھ 1GBڈیٹا مفت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ یوفون صارفین گھر بیٹھے انٹر نیٹ کے ذریعے ملک بھر میں جشن آزادی تقریبات میں شریک ہوسکیں اور بے فکری کے ساتھ آزادی سے مفت ڈیٹا استعمال کرسکیں۔
 


اب صارفین چاہے اپنے پسندیدہ قومی گیت سننا چاہیں یا لائیو اسٹریمنگ سے کوئی تقریب دیکھنا چاہیں،انہیں اس بار 14 اگست پر انٹرنیٹ ڈیٹا کے حوالے سے فکرمند ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ صارفین یوفون سپر کارڈز کے اسپیشل آزادی ایڈیشن کی تمام رینج سے مفت ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں، جس میں سپرکارڈ پلس، سپرکارڈ میکس اور سپرکارڈ گولڈ شامل ہیں۔ یہ کارڈز بالترتیب599 روپے، 799 روپے اور 999 روپے میں دستیاب ہیں۔ 

یوفون اسپیشل آزادی ایڈیشن کارڈز پاکستان بھر میں میسر ہیں جس کا ڈیزائن خصوصی طور پر قومی پرچم کے سبز اور سفید رنگوں سے تیار کیا گیا ہے۔ واحد پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی حیثیت سے یوفون اپنے معزز صارفین کو یوم آزادی اس کی اصل روح کے ساتھ منانے کے لیے ہمیشہ سہولتیں فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم