MrJazsohanisharma

ایشیاء کے سب سے بڑے چلڈرن آئی ہاسپٹل نے کام کا آغاز کر دیا، تعمیر میں ایک ارب کی لاگت آئی ہے

ایشیاء کے سب سے بڑے چلڈرن آئی ہاسپٹل نے کام کا آغاز کر دیا، تعمیر میں ایک ارب کی لاگت آئی ہے

  • ایک ارب روپے کی لاگت سے بننے والا ہسپتال تمام جدید سہولیات سے مزین ہے
  • سکول کے تمام بچوں کی آنکھوں کا معائنہ لازمی قرار دیا جائے۔ برگیڈئیر رضوان اصغر

راولپنڈی (3 اگست 2021)  الشفا ء ٹرسٹ کے تحت بننے والے ایشیاء کے سب سے بڑے چلڈرن آئی ہاسپٹل نے کام شروع کر دیا ہے۔ایک ارب روپے کی لاگت سے بننے والے اس ہسپتال میں روزانہ پانچ سو او پی ڈی مریضوں کا علاج کیا جائے گا جبکہ پچاس آپریشن بھی کئے جائیں گے۔ الشفاء ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برگیڈئیر رضوان اصغر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کو تمام جدید سہولیات اور مشینری سے مزین کیا گیا ہے جبکہ سولہ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں اسی فیصد مریضوں کا علاج بالکل مفت ہو گا جبکہ اس کے کمرے اور دیگر سہولیات بین الاقوامی معیار کی ہیں۔ 

برگیڈئیر رضوان اصغر نے بتایا کہ سکول جانے والے بچوں میں سے بیس فیصد بینائی کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے پانچ فیصد کو آنکھوں کی حالت تشویشناک ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیدائش کے چھ ماہ بعد بچے کی آنکھوں کا معائنہ ضروری ہے جس کے بعد ہر سال ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کروایا جائے جبکہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا فوری معائنہ کروانا بہت ضروری ہے۔سکول کے تمام بچوں کی آنکھوں کا معائنہ لازمی قرار دیا جائے تاکہ ایک بہتر نسل پروان چڑھ سکے۔  انھوں نے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ نے اب تک ساٹھ لاکھ افراد کا علاج کیا ہے جبکہ چھ لاکھ آپریشن بھی کئے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم