سرسبز فرٹیلائزر کی جانب سے جشن یوم آزادی منانے کے لئے تیاریاں جاری
لاہور: سرسبز فرٹیلائز رکی جانب سے پاکستان کے جشن یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایک خاص ملی نغمہ ترتیب دیا گیا ہے جو پاکستان اور اسکے محنتی کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اس ملی نغمے کو پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والے آن لائن پلیٹ فارم اسنیک ویڈیو (SnackVideo)پر پیش کیا جائے گا۔ اسنیک ویڈیو کی کمیونٹی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور اسے استعمال کرنے والے لاکھوں خواتین و حضرات کو اپنے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے ایک دلچسپ مقابلے کے ذریعے ایک بالکل نیا آئی فون 12 جیتنے کا موقع ملے گا۔
سرسبز وہ پہلا برانڈ ہوگا جو اس ابھرتے ہوئے پلیٹ فارم کو حب الوطنی کا جذبہ ابھارنے کے لئے بروئے کار لائے گا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے اسنیک ویڈیو استعمال کرنے والے افراد سرسبز پاکستان کے ملی نغمے پر اپنی ایک منفرد ویڈیو بنائیں گے اور اسے #SarsabzPakistan کے ہیش ٹیگ سے منسلک کرکے اپنی پروفائلز پر 30اگست تک پوسٹ کریں گے۔
سرسبز فرٹیلائیزر پاکستانی کسانوں کے مثبت کردار اور قومی فوڈ سیکورٹی میں انکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس حوالے سے، سرسبز پاکستان ہمیشہ سے کسانوں اور اپنے پیارے ہم وطنوں کے مثبت تاثر کو فروغ دینے کے لئے نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی تلاش میں کوشاں رہتا ہے جس کا مقصد امید، امن اور خوش حالی کے جھنڈے تلے عوام کو متحد رکھنا ہے۔
سرسبز پاکستان کا آفیشل ملی نغمہ اس لنک (https://bit.ly/3yASwZl) پر موجود ہے۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.