MrJazsohanisharma

کارفور جدید ریٹیل سیکٹر میں 'بہترین ٹیکس دہندہ 'کا اعزاز حاصل کرنے والا واحد ادارہ بن گیا

کارفور جدید ریٹیل سیکٹر میں 'بہترین ٹیکس دہندہ 'کا اعزاز حاصل کرنے والا واحد ادارہ بن گیا 

اسلام آباد:  پاکستان میں ماجد الفطیم کی طرف سے فعال ادارہ، کارفور نے ملک کے جدید ریٹیل سیکٹر میں بہترین ٹیکس دہندہ کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اشتراک سے ایوان صدر میں ٹیکس دہندہ کاری کے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈز2021 کی افتتاحی تقریب (Taxpayer Recognition Awards 2021)منعقد ہوئی جہاں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر، عمر لودھی نے یہ ایوارڈ صدر پاکستان،عارف علوی سے وصول کیا۔ 

اس ایوارڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ماجد الفطیم میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر، عمر لودھی نے کہا، "پاکستان کی معاشی خوش حالی کے اپنے عزم پر ہمیں فخر ہے اور پاکستان کے جدید ریٹیل سیکٹر میں کارفور ایسا ایوارڈ حاصل کرنے والا واحد برانڈ ہے۔ پاکستان میں ہماری مجموعی سرمایہ کاری 9 ارب روپے ہے اور ملکی معیشت میں اپنا مزید کردار پیش کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے توسیعی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ گزشتہ 10 سال کے دوران ہم نے مقامی سطح پر ٹیکس کی مد میں قابل ذکر طور پر 6.5 ارب روپے کی ادا ئیگی کی ہے، جبکہ پاکستان کی افرادی قوت کے لئے ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا کئے ہیں اور اپنی سپلائی چین کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے چھوٹے کاروباری اداروں کو تعاون فراہم کیا۔ ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ کے طور پر ہم ملکی معیشت میں اپنے مثبت کردار کی ادائیگی کے لئے بدستور پرعزم ہیں۔" 

مشرق وسطیٰ، افریقہ، اور ایشیاء بھر کے 16 ممالک میں کاروباری طور پر فعال متحدہ عرب امارات کا کاروباری گروپ ماجد الفطیم کارفور پاکستان کی مکمل ملکیت رکھتا ہے۔ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کارفور پاکستان ملک میں 700سے زائد سپلائیرز اور پارٹنرز کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ اس میں فروخت ہونے والی 99فیصد مصنوعات مقامی طور پر حاصل کی جاتی ہیں۔ ماجد الفطیم میں 37 ہزار سے زائد افراد کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ہمیں خطے بھر میں اپنی خدمات کی ادائیگی پر فخر ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم