ترکش سوشل میڈیا ایپ بی آئی پی نے" اسٹیٹس " فیچر متعارف کروادیا
کراچی :معروف مواصلاتی ایپلیکیشن بی آئی پی نے حال ہی میں اپنی ایپ کیلئے "اسٹیٹس"فیچر متعارف کروایا ہے۔جس کے اب بی آئی پی کے صارفین فوری طور پراپنی ویڈیوز اورتصاویر نہ صرف شیئر کرسکتے ہیں بلکہ تصاویر میں ٹیکسٹ بھی شامل کرسکتے ہیں جس کو دوسرے صارفین بھی دیکھ کر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ اس نئی خصوصیت کے بعد صارفین اپنی ویڈیوز یا تصاویر کو گیلری میں محفوظ کرسکیں گے۔اور وہ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کا اسٹیٹس کس نے دیکھا ہے۔
اس موقع پر کمپنی کے ڈیجیٹل سروسز اینڈ سلوشنز کے ایگریکٹو نائب صدر عطا تنسوگ نے کہا کہ ترک سیل ہمیشہ اپنے صارفین کو سنتی ہے اور ان کی خواہشات کے مطابق مصنوعات اور خدمات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بی آئی پی کو مسلسل اپ ڈیٹ اور بہتر کررہے ہیں اور ایسا کرنے کیلئے صارفین کے تاثرات پر انحصار کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارے صارفین ایک عرصے سے اسٹیٹس فیچرکا مطالبہ کررہے تھے اس لئے ہم نے اس فیچر کو اپنی ایپ میں شامل کرلیا۔ اس کے علاوہ ہم اپنی تمام مصنوعات اور خدمات کو تازہ ترین ضروریات کے مطابق حفاظت اور رازداری دونوں میں بہتر بناتے ہیں۔ ہم اس وقت سیکیورٹی کی نئی خصوصیات میں سرمایہ کاری کررہے ہیں اور ہم اس سال کے آخر تک اینڈ ٹو اینڈ سیکیورٹی متعارف کروادیں گے۔
واضح رہے کہ ترک سیل بی آئی پی صارفین کا ڈیٹا پو رے ترکی کے ہائی سیکیورٹی ڈیٹا سینٹر ز میں محفوظ کرتی ہے۔ بی آئی پی خود ایک ایچ ڈی وائس، گروپ ویڈیوکال کانفرنسنگ سسٹم (زیادہ سے زیادہ دس افراد) اور ایچ ڈی فوٹو شیئرنگ کی خصوصیات رکھتی ہے۔ اسی طرح اس کی "فوری ترجمہ"کی خصوصیت صارفین کو 106مختلف زبانوں میں چیٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ بی آئی پی میں ایک ایمرجنسی بٹن بھی شامل ہے جو قدرتی آفات کی صورت میں صارفین کو یہ بتانے کی اجازت دیتا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ہرکوئی آپریٹر سے قطع نظر کہیں بھی بی آئی پی کو استعمال کرسکتا ہے۔ بی آئی پی کا گروپ امپورٹ فیچر صارفین کو گروپ اور چیٹ ہسٹری کو تیزی اور آسانی سے پچھلی میسجنگ ایپ سے بی آئی پی پر منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر دوستوں کے پاس پہلے سے بی آئی پی ہے تو، صارفین انہیں بغیر کسی پریشانی کے گروپ میں خود بخود شامل کرسکتے ہیں۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.