MrJazsohanisharma

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے بریسٹ کینسر کے آگاہی میں تعاون کےلئے پنک واک کا اہتمام کیا

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال  نے بریسٹ کینسر کے آگاہی میں تعاون کےلئے  پنک واک کا اہتمام کیا

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے اپنے مین کیمپس میں "پنک واک" کا اہتمام کرکے بریسٹ کینسر کے خلاف اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھا۔  واک کا مقصد پاکستان میں بریسٹ کینسر سے آگاہی میں اضافہ کرنا تھا۔  اعداد و شمار کے مطابق، ہر نو خواتین میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کے شدید خطرے سے دوچار ہے۔  ہر چند  کہ بریسٹ کینسر کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے، اس کی جلد دریافت، تشخیص اور علاج سے صحتیابی کے لیے امید افزا نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔

"پاکستان میں، اس کے بار ے میں آگاہی کا فقدان ، دنیا  کے تقابل میں بہت زیادہ شرح اموات کا سبب ہے ۔  بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح ملک کے لئے ایک بڑھتے ہوئے خطرے کا اظہار کرتی ہے۔  ہم ایک خطرناک کنارے پر کھڑے ہوئے ہیں ؛ یہاں سے ہم جو بھی قدم اٹھائیں گے وہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ میں نتیجے کا تعین کرے گا"، یہ بات ڈاکٹر اوم پرکاش، جنرل سرجن اور سروس لائن چیف، گیسٹرو انٹیسٹنل اینڈ سرجری نے کہی۔

اس سلسلے میں عملے کے ساتھ ، میڈیا سے وابستہ نامور شخصیات اور صحافی حضرات نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال سے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر بریسٹ کینسر سے آگاہی میں اضافہ کرنے کا عہد کیا۔





"ہمارے لئے ہر مریض کی زندگی یکساں طور پر اہم ہے اور بروقت دریافت ہمیں صحیح وقت پر صحیح دیکھ بھال فراہم کرنے میں مد د کرتی ہے۔  آج ہمارے ساتھ، اس  پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے میں مد د کے لئے جرنلسٹس اور نامور شخصیات شامل ہیں"، ڈاکٹر شاہد شفیع ، چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، دی آغا خان یونیورسٹی ہاسپٹلز، پاکستان نے اپنے بیان میں کہا۔

معروف  مشہور شخصیات اور اداکار عائشہ عمر ، مریم نفیس اور ژالے سرحدی نے  واک کے دوران شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے اس مقصد کے لیے اپنے تعاون کا وعدہ کیا ۔واک کا اہتمام آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے مین کیمپس میں اسپورٹس اینڈ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر پر کیا گیا تھا۔
 

تقریب کا آغاز ڈاکٹر شاہد شفیع ، چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، آغا خان یونورسٹی ہاسپٹلز، پاکستان/ڈاکٹر اوم پرکاش، جنرل سرجن اور سروس لائن چیف، گیسٹرو انٹیسٹنل میڈیسن اینڈ سرجری کی طرف سے خیر مقدمی خطاب سے ہوا۔ 

چونکہ پنک وال اس شام کی خصوصیتتھی، ہسپتال کے بریسٹ سرجنز اور آنکولوجسٹس نے اس تقریب کو سامعین کو بریسٹ اسکریننگ کے فوائد میں سامعین کو شامل کرنے اور ان کو اس کی تعلیم دینے کےلئے استعمال کیا۔

کنسلٹنٹ بریسٹ سرجن اے کے یو ایچ پی، ڈاکٹر ثناء ذیشان نے کہا کہ جلد تشخیص اور علاج بیماری کے علاج میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ "ہم ایک پورا مہینہ چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور اس موضوع کے ارد گرد موجود ممنوعات کو کم کرنے کے لیے وقف کرتے ہیں۔"

بریسٹ کینسر  سے آگاہی  کا مہینہ ہر سال اکتوبر میں عالمی طور پر منایاجاتا ہے۔  آغا خان یونیورسٹی ہسپتال یہ پورا مہینہ عوام کو یہ تعلیم دینے کے  لئے وقف کرتا ہے کہ جلد دریافت زندگیاں بچاتی ہے۔  ان خواتین کو جن کی عمر  چالیس سال یا اس سے زائد ہو، ہر سال میموگرام اسکریننگ کروانے کی حوصلہ افزائی  کے علاوہ ہسپتال مرد حضرات کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی ماؤں، بہنوں، بیویوں اور بیٹیوں پر باقاعدہ اسکریننگ  کے لیے زور  دیں تا کہ کینسر  کو جلد دریافت کرکے  زندگیاں بچائی جا سکیں۔
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے صحت کی معیاری دیکھ بھال تک رسائی فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔  2020ء میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے پیشنٹ ویلفئیر اور زکٰوۃ پروگراموں کے ذریعے 850000 مریضوں کو معیاری دیکھ بھال فراہم کی اور ہسپتال نے مالی چیلنجوں میں مدد دینے کے لئے تین بلین روپے تقسیم کئے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم