MrJazsohanisharma

ریسکیو ذرائع کے مطابق مردان میں ٹریفک حادثے میں #چترال سے تعلق رکھنے والے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں



مردان  (ویب ڈیسک ) مردان میں گجو خان رنگ روڈ سنگ مرمر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔ ریسکیو1122مردان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں چترال سے تعلق رکھنے والے 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منقتل کیا گیا ہے۔ ۔

 اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔  مردان ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔ موٹرکار کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

دیگر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹو ڈی کا ڈرائیور جاب بحق ہو گیا ہے جب باقی مسافر زخمی ہیں۔ 
#مردان_حادثہ

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم