MrJazsohanisharma

گلگت کار حادثے میں ایک ہی خاندان 6 افراد جان بحق ہوگئے، خاتون اور بچہ بھی شامل

 گلگت کار حادثے میں ایک ہی خاندان 6 افراد جان بحق ہوگئے، خاتون اور بچہ بھی شامل

گلگت بلتستان: گلگت کے علاقے چلاشی میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور وہ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  پولیس کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اورایک بچہ شامل ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں۔

گلگت:شاہراہ قراقرم پر المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔  معصوم بچے اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گلگت کے نواحی علاقے جلال آباد کے ایک ہی گھرانے سے تھا۔ 

اسلام آباد میں آبادخانندان قریبی رشتے دار کی فوتگی پر آبائی علاقے جلال آباد آرہا تھا کہ  بدھ کی علی الصبح ان کی کار نمبر ATD.435  خیبر پختون خواہ اپر کوہستان کے علاقہ لوٹر تھانے کی حدود میں شاہراہ قراقرم پر  حادثے کا شکار ہوگیا۔ گاڑی بے قابو ہوکر سڑک سے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ 

ایک ہی خاندان کے  ڈاکٹر اظہر حسن خان کی زوجہ یاسمین اظہر'ان کے 3 جواں سال بیٹے انجینئر عدنان حسن خان،'انجینئر کرار حسن خان، طالب علم اسرار حسن خان' ڈاکٹر اظہر حسن خان کی جواں سال بیٹی ڈاکٹر نینی فاطمہ اور ڈاکٹر اظہر حسن خان کا ایک سالہ نواسہ (فرزند نینی فاطمہ) ساکنان جلال آباد گلگت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم