موبی لنک مائیکروفنانس بینک اور دراز کے درمیان اہم اشتراک، قرضہ لینے والے بالخصوص کاروباری خواتین کو دراز پر سیلرز بنانے کے لئے سہولت فراہم کی جائے گی
کراچی: 22 نومبر، 2021۔ پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے ملک کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ پلیس دراز (Daraz) کے ساتھ اشتراک قائم کرلیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت ایم ایم بی ایل کا قرضہ لینے والے افراد بالخصوص کاروباری خواتین کو دراز پر سیلرز بنانے کے لئے سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس اشتراک کے ذریعے ایم ایم بی ایل اور دراز پلیٹ فارم چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں (ایس ایم ایمز) کو فروغ دینے کے لئے مناسب مواقع فراہم کریں گے۔ اس ای کامرس پلیٹ فارم پر ابھی 11.11کی تاریخ ساز سیل کے ذریعے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ دونوں ادارے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی فراہمی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مالی خدمات کو فروغ دینے سے متعلق پرعزم ہیں جو سہولیات سے محروم تقریبا نصف ملکی آبادی کی ترقی کے لئے براہ راست کردار ادا کریں گے۔
ایم ایم بی ایل کے فلیگ شپ پروگرام ویمن انپسریشنل نیٹ ورک (WIN) اور دراز ابتدا کاروباری خواتین کی مہارتیں بڑھانے کے مشترکہ مقصد کے لئے اکھٹے غیرمعمولی بہتری لائیں گے اور انہیں ڈیجیٹل طریقے سے ترقی کے مواقع کی باسہولت رسائی فراہم کریں گے۔
دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر، احسان سایا نے کہا، "ہم اپنے معاشرے میں خواتین کی بنیادی اہمیت پر نہ صرف گہرا یقین رکھتے ہیں بلکہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے ان کا اہم کردار ناگزیر ہے۔ ہمارے پلیٹ فارم سے متعلق دیگر دلچسپ حقائق کے ساتھ ساتھ ایک حیران کن پہلو یہ بھی ہے کہ کاروباری خواتین پاکستان بھر میں انتہائی آسانی سے اپنی مصنوعات فروخت کرسکتی ہیں اور انہیں بااختیار بنانا ان علاقوں میں ترقی کا مظہر ہے۔"
اس اشتراک کی بدولت ایم ایم بی ایل کے زیر اہتمام نیا نیا اپنا کام شروع کرنے والی خواتین سیلرز کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مناسب وقت فراہم کرکے ابتدائی تین ماہ کے دوران 0 فیصد کمیشن لیا جائے گا۔
احسان سایا نے کہا، "اپنی ماہرانہ ٹیموں کی جانب سے تیار کردہ آگہی مواد اور درست ٹولز کی فراہمی کے ساتھ ہم پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کو مستحکم بنانے کے لئے دراز کو فعال انداز سے استعمال کرسکتے ہیں۔ تجارت کی قوت کے ذریعے یہ اشتراک پاکستان کی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے اور یہ دراز کا بنیادی مقصد ہے۔"
اس موقع پر ایم ایم بی ایل کے چیف بزنس و پروڈکٹ آفیسر، محمد عاصم انور نے کہا، "ڈیجیٹل معاشی ترقی کی راہیں ہموار کرکے دراز کے ساتھ ایم ایم بی ایل کے اشتراک سے ملک میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی، جن سے خاص طور پر خواتین کی زیر قیادت کاروبار اور چھوٹے و درمیانی کاروبار (ایس ایم ایمز) کو فائدہ پہنچے گا۔ انہیں ای کامرس کی مزید رسائی کی فراہمی سے ہم مجموعی طور پر پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کررہے ہیں۔"
اس موقع پر ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر، سردار محمد ابوبکر نے کہا، "ای کامرس کے ذریعے خواتین کی مالی باختیاری آج کی تیزی سے ڈیجیٹلائز ہوتی دنیا میں ایک اہم موقع ہے۔ ایم ایم بی ایل کے ویمن انسپریشنل نیٹ ورک پروگرام کے تحت دراز کے ساتھ اپنے اشتراک کے ذریعے ہمارا عزم ہے کہ کاروباری خواتین کو مستحکم ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جس کے لئے وہ زیادہ سے زیادہ اپنی کاروباری رسائی بڑھائیں، اس کے ساتھ ہی پاکستان و دنیا بھر میں ڈیجیٹائزیشن کے رجحان سے بھی مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔"
ایم ایم بی یل کی برانچز میں دراز کے بوتھس کی سہولت میسر ہوگی تاکہ ممکنہ سیلرز کو ای کامرس پلیٹ فارم پر باآسانی شامل کیا جاسکے۔ اسی طرح، ای کامرس پلیٹ فارم سے ایم ایم بی ایل کی وسیع برانچ کے نیٹ ورک اور برانچ لیس بینکنگ مصنوعات اور خدمات کو بروئے کار لانے میں بھی مدد ملے گی۔
اس اشتراک کے نتیجے میں خاص طور پر خواتین کی زیرقیادت ایس ایم ایز کی براہ راست ترقی سے ملکی سطح پر معاشی ترقی میں قابل ذکر انداز سے اضافہ ہوگا۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.