MrJazsohanisharma

Lateefon ki dunya - 4 mazedar lateefay ☺

 ملا نصیر الدین سے ایک دفعہ بادشاہ نے پوچھا۔ ”ملا صاحب! تم تیر چلانا جانتے ہو۔“ ملا نے کہا۔”کیوں نہیں۔“ بادشاہ نے تیر کمان منگایا اور ملا کو دیا۔ ملا نے تیر چلایا تو نشانے پر نہ لگا بولے۔ ”آپ کا میر شکاری اس طرح تیر چلاتا ہے“ دوسرا تیر چلایا تو وہ بھی خطا گیا گویا ہوئے۔ ”شہر کا گورنر اس طرح تیر چلاتا ہے۔“ تیسرا چلایا تو اتفاق سے نشانہ پر جا لگا۔ ملا صاحب سینہ ٹھونک کر بولے۔ ”ملایوں تیر چلاتا ہے۔“

😂😂😂

ایک خاتون نے دوسری خاتون سے پو چھا۔”جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر عورتوں کو کیا ملے گا؟“ ”یہی اپنے اپنے خاوند۔“ دوسری عورت نے جواب میں بتایا۔ پہلی عورت نے یہ سنا تو تلخی سے بولی۔”دفع کرو پھر مرنے کا کیا فائدہ۔“

😂😂😂

جج (ایک ملزم سے جس پر قتل کا الزام تھا):”کیا تم نے مقتول کو قتل کیا ہے؟“۔ ملزم :”جی نہیں جناب!“۔ جج (ہوشیاری سے):”مگر مقتول کا بیان ہے کہ تم نے اسے چھ گولیاں ماری تھیں“۔ ملزم (جلدی سے):”یہ جھوٹ ہے میں نے اس کو تین گولیاں 
ماری تھیں“۔

😂😂😂

شاگرد (ریاضی کے استاد) :”جناب! انگلش پڑھانے والے استاد انگلش میں‘ اردو والے استاد اور اردو میں اور عربی والے عربی میں گفتگو کرتے ہیں۔ آپ بھیریاضی میں بات کیا کریں“۔ استاد:”مجھ سے تین پانچ مت کرو‘ ساری چار سوبیسی نکال دوں گا‘ چلو نو دوگیارہ ہو جاوٴ ورنہ ایسا ماروں گا کہ ایک کے دو نظر آئیں گے“۔

Lateefon ki dunya - 4 mazedar lateefay ☺



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم