پاک فوج کی قربانیاں پاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی ، حاجی عبد الناصر سماجی رہنماء



 پاک فوج کی قربانیاں پاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ آپ ی سیاسی مفادات کیلئے پاک فوج کی کردار پر انگلی اٹھانا قابل افسوس ہے ۔ حاجی عبد الناصر سماجی رہنماء و انسانی حقوق کا علمبردار 

چترال   (گل حماد فاروقی)   پاک فوج کے کردار پر  اج کل مختلف حوالوں سے باتیں کی جارہی ہیں اور سیاسی قیادت مسلح افواج اور قیادت کے حوالے سے ایسی گفتگو کررہے ہیں جس سے ادارہ کمزور ہوگا اور دشمن کا ایجنڈے بغیر کسی محنت کے پورا ہوگا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان  کا حالیہ ابٹ آباد جلسہ میں پاک فوج کے کردار پہ انڈائرکٹ بات کی گئی جو کی خالص سیاسی فائدے کے لیے تھا۔ ہم سب کو اسے بیانات سے گریز کرنا چاہیےاور مُلک کے دفاعی ادارے کو غیر ضروری طور پر سیاست میں نہیں گسیٹنا چاہیے ۔ان حیالات کا اظہار معروف تاجر، سماجی کارکن ، انسانی حقوق کے علمبردار حاجی عبد الناصر نے مقامی صحافیوں سے باتیں کرتے ہوے کی۔

 مسلح افواج اور اس کی سینیئر لیڈرشپ ملکی دفاع میں دن رات کام کرتے ہیں اور پاکستان کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں جس کا ثبوت مُلک کی بہتر  سیکیورٹی صورتحال ہے۔ ہم سب کو مل کے ملکی مفاد میں سیاسی وابستگیوں کو پس پشت ڈال کے ایک جان ہو کر کام کرنا چاہیے اور ایسے عناصر کی مذمت کریں جو دفاعی ادارے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ 

حاجی عبد الناصر جو  فوج کا سابق کپتان بھی ہے اور انہوں نے دو مرتبہ اقوام متحدہ میں بھی چترال کی نمایندگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان اقتدار میں تھے تو اس وقت ہاک فوج دنیا کی ہہترین افواج میں سے ایک تھا مگر جب سے اس کی حکومت حتم ہوگئی ہے تو اس کے کارکن پاک فوج پر بلا وجہ تنقید کر رہے ہیں جو نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ قابل مذمت اور باعث شرم بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حرکتوں کی وجہ سے ہمارا دشمن ملک ہندوستان خوش ہورہاہے کہ جو کام وہ اربوں روپے خرچ کرکے بھی نہیں کرسکتا وہ کام پی ٹی آی کے کارن مفت میں کر رہے ہیں جو نہایت قابل افسوس بات ہے اور اب مزید اس پریکٹس کو برداشت نہیں کیا جاےگا

أحدث أقدم