روزنامہ جنگ ۔ کراچی (سمیع ابراہیم)سابق صدرپرویز مشرف نے کہاہے کہ نواز شریف خفیہ طالبان ہیں،وہ ملک کے لئے بڑی تباہی کاباعث بنیں گے، اگرپاکستانی عوام چاہیں تووہ نوتشکیل شدہ جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ملکی سیاست میں حصہ لینے کوتیارہیں،بے نظیرسے تیسری باروزیراعظم بننے پرپابندی ختم کرنے کا معاہدہ کیاتھا۔وہ
اتوارکوامریکی شہرسیٹل میں امریکی ریڈیووائس آف امریکا سے گفتگواورایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔پرویز مشرف نے کہاکہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ پاکستان میں ایک نئی سیاسی جماعت رجسٹرکرائی گئی ہے جس کے کوآرڈینیٹربیرسٹرسیف ہیں تاہم ملک واپس جانے کا فیصلہ میں مناسب وقت پرکروں گااور اگرپاکستانی عوام نے مجھ سے خواہش ظاہر کی توسیاست میں حصہ لوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف خفیہ طالبان ہیں اورمیں سمجھتاہوں کہ وہ ملک کیلئے بڑی تباہی کاباعث بنیں گے ،وہکسی کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.