اسلام
آباد( روزنامہ جنگ )…
چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضاعابدی کی بیان بازی پر
وفاقی پولیس نے، رجسٹرار عدالت کی ہدایت پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع نے
جیونیوز کو بتایا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے فیصل رضاعابدی کے معاملے پر وفاقی
پولیس کو تحقیقات کیلئے کہتے ہوئے رپورٹ مانگی تھی،آئی جی اسلام آباد پولیس نے اے
آئی جی طاہرعالم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے ، اس نے فیصل رضا عابدی کا بیان
بھی ریکارڈ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے فیصل رضا عابدی کے انٹرویوز کرنے
والے چینلز کی شخصیات سے بھی موٴقف لینا
شروع کردیا ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.