عوام کو اپنی جیبوں سے نکلنے والے پیسوں کا استعمال جاننے کا حق ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جسٹس جواد ایس خواجہ نے میڈیا کمیشن کی تشکیل کیلئے آئینی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ فنڈ کے خفیہ ہونے کا جواز سامنے آنا چاہیے ، آرٹیکل 19 اے کے تحت عوام الناس کا حق ہے کہ وہ جان سکیں کہ ان کی جیبوں سے نکلنے والا پیسہ کہاں خرچ کیا گیا،خفیہ فنڈز کی وجوہات نہ بتانے پر اس کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے میڈیا کمیشن کیلئے آئینی درخواست پر اشتہاری کمپنی کو 135 ملین روپے کی غیرقانونی ادائیگی سے متعلق جواب اور قائم مقام چیئرمین پیمرا عبدالجبار سے ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن طلب کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری کمپنی کو مختلف محکموں اور وزارت کی جانب سے منتخب کرنے کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ کیا پیپرا رولز پر عمل کیا گیا۔ منگل کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میڈیا کمیشن کی تشکیل کیلئے سینئر صحافی حامد میراور ابصار عالم کی آئینی درخواست کی سماعت کی ۔

بشکریہ ڈیلی جنگ
Previous Post Next Post