بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک سوئس خاتون کے ساتھ اجتمائی
زیادتی کے واقعے بعد ایک برطانوی خاتون کو بھی آگرہ کے ہوٹل میں زیادتی کا
نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر اس نے اپنی عزت بچانے کی خاطر ہوٹل کے کمرے
سے چھلانگ لگادی۔
25 سالہ خاتون کے کمرے میں صبح 4 بجے 2 آدمیوں نے زبردستی گھسنے کی کوشش
کی جس سے خوفزدہ ہو کر اس نے ہوٹل کی پہلی منزل پر واقع اپنے کمرے کی
کھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔
خاتون اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے اور وہاں موجود پولیس افسر نے غیر
ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہوٹل مینجر نے پہلے خاتون کو باڈی مساج
کرانے کی پیشکش کی لیکن خاتون کے انکار کرنے کے بعد وہ ایک اور شخص کے
ہمراہ آیا اور کمرے کا دروازہ چابی سے کھولنے کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد بھارتی پولیس نے ہوٹل کے مالک سچن چوہان کو گرفتار کر لیا
ہے، برطانیہ کے دفتر خارجہ اور دولت مشترکہ آفس کے ترجمان نے بھارتی اخبار
کوبتایا کہ ہم اس معاملے پر بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں اور خاتون کو اس
وقت قونصل خانے کی جانب سے ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
http://karachireports.wordpress.com
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.