Gilgit - Chilas, three high profile govt. officials killed



گلگت: چلاس میں تین اعلیٰ سرکاری اہلکار ہلاک

رواں سال جون میں دہشتگردوں نے دیا میر ضلع میں نو غیر ملکی سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا
گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں ایک حملے میں قریبی ضلعے دیامیر کے ایس ایس پی ہلال احمد خان، پاکستان فوج کے ایک کرنل اور ایک
کیپٹن ہلاک ہوگئے ہیں۔
چلاس کے ڈی سی او اجمل بھٹی نے بی بی سی کی نامہ نگار سارہ حسن سے بات کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر پر لا اینڈ آرڈر کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہونا تھی اور یہ افسران اسی میٹنگ میں شرکت کے لیے نکلے تھے کہ پہاڑوں میں چھپے ہوئے حملہ آوروں نے فائر کھول دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات ہو رہی ہیں اور وہ اس موقع پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے کہ حملہ آور کون تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور فوجی افسران کے کچھ محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رواں سال 23 جون کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں نانگا پربت بیس کیمپ میں دس غیر ملکی اور ایک پاکستانی سیاح کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ضلع دیامیر کے صدر مقام چلاس کے قریب بونردیامروی نانگا پربت بیس کیمپ میں پیش آیا۔
رواں سال 23 جون کو ضلع دیامیر میں نانگا پربت بیس کیمپ میں دس غیر ملکی اور ایک پاکستانی سیاح کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان کے مطابق یہ حملہ اس علاقے میں ان کے ذیلی گروپ جنودِ حفصہ نے کیا ہے جس کا مقصد ڈرون حملوں کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانا ہے۔
أحدث أقدم