چترال: شوگرام سے چترال جانے والی جیپ کھائی میں جاگری، اس المناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

چترال: شوگرام سے چترال جانے والی جیپ کھائی میں جاگری، اس المناک حادثے 
میں 11 افراد جاں بحق
ٹائمز آف چترال رپورٹ
چترال: شوگرام سے چترال جانے والی جیپ AD5514 مروئی میں المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی میں شوگرام کے معزز شخصیات سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور مروئی کے داڑوم گول میں موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ باقی افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ گاڑی میں گائوں کے معززین سوار تھے۔ گاڑی میں سوار ہیڈ ماسٹر سردارزمان خان، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر فیلیقوس خان، صوبیداد میجر ریٹائرڈ گل احمد، نصراللہ، نادر لال سمیت گاڑی کے ڈرائیوروزیر احمد حادثے کے وقت شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کئے گئے تھے، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ محمد اسحق کوشٹ کے علاوہ باقی تمام افرادکا تعلق شوگرام سے تھا۔ 

اس المناک حادثے مین جاب بحق ہونے والے افراد کے نام یہ ہیں۔ ہیڈ ماسٹر سردارزمان خان، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر فیلیقوس خان، صوبیداد میجر ریٹائرڈ گل احمد، نصراللہ، نادر لال، گاڑی کے ڈرائیوروزیر احمد،جاوید احمد،فرحت اللہ، سعیداللہ، محمد نادر، امان اللہ و دیگر۔۔۔
Previous Post Next Post