MrJazsohanisharma

Being so much dependant on IMF is not Pakistan's favour - Aga Khan

’آئی ایم ایف پر مکمل انحصار اچھی بات نہیں‘
2014, 15 فروری  

اسلام آباد(عثمان شامی)اس وقت پاکستان مکمل طور پرآئی ایم ایف پر بھروسہ کر رہا ہے لیکن کچھ ایسے اقدامات بھی کرنے چاہیں کہ اس پر انحصار کم کیا جا سکے۔یہ باتیں پرنس کریم آغا خان نے وزیراعظم نوازشریف سے اپنی حالیہ ملاقات میں کہیں اور ان کی یہ باتیں سن کرنوازشریف حیران رہ گئے ۔چند روز قبل وزیراعظم نوازشریف اور پرنس کریم آغا خان کے درمیان پرائم منسٹر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی۔ نہایت معتبر ذرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے اچانک پرنس کریم آغا خان نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوتے کہاکہ پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے اور میں اس کے لئے بہت فکرمند ہوں، میں آپ کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لئے اس وقت پاکستان مکمل طور پرآئی ایم ایف پر بھروسہ کر رہا ہے، ان کی ہر بات ماننا پاکستان کی مجبوری ہے لیکن کچھ ایسے اقدامات بھی کرنے چاہیں کہ اس پر انحصار کم کیا جا سکے۔ واقفان حال کے مطابق پرنس کریم آغا خان کے منہ سے ایسی بات سن کر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ حیران رہ گئے۔ پرنس کریم آغا خان کہ مشورہ تو کافی صحیح تھا لیکن پاکستان اس پر عمل کرنے میں کس حد تک 
کامیاب ہوگا یہ تو آنے والاوقت ہی بتائے گا۔

Published in Daily Pakistan - 15 Feb 2014


Previous Post Next Post