چترال: ہفتے کے روز چترال میں پیش آنے والے جیپ حادثے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جیپ ملاپ گائوں میں فاتحہ خوانی کے بعد واپس رئین، تورکھو آرہی تھی کہ راستے میں گہری کہائی میں جاگری۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 افراد علی شاہ، نوروز، ممتاز اور ژانو یار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ باقی چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بوانی کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ٹائمزآف چترال رپورٹ

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.