چترال (ٹائمز آف چترال رپورٹ) شندور پولوفیسٹیول کا آغاز 20 جون کو دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ شندورچترال میں ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں لاسپور ریڈ نے لاسپور وہائیٹ کو ہرادیا۔ یاد رہے کہ اس سال گلگت انتظامیہ کی جانب سے ایونٹ کے بائیکاٹ کی وجہ سے گلگت بلتستان کی ٹیمیں ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ ایونٹ کا افتتاح وزیر اعلٰی پرویذ خٹک کے مشیر خاص برائے کھیل اور سیر سیاحت امجد خان آفریدی نے کیا۔ ایونٹ کا دوسرا میچ چترال سکائوٹس اور مستوج کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا، جس میں مستوج کی ٹیم نے سکاوٹس کو ہرادیا، پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر امجد آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.