حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب آج ہی آجائے گا، طاہر القادری






لندن: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی قبر خود ہی کھود رہی ہے اگر اس نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب آج ہی آجائے گا۔

لندن سے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،وہ پُرامن طریقے سے لاہور آنا چاہتے ہیں، پھر بھی نجانے حکومت کو کس چیز سے خطرہ ہے؟۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور امن و امان خراب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، جس سے بھی رابطہ ہے میڈیا کے ذریعے ہی ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بناکر اپنی قبر خود ہی کھود رہی ہے۔ ہمارے کارکن تشدد نہیں کرنا چاہتے اور اگر حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایاتو انقلاب آج ہی آجائے گا۔ وہ مسلح افواج سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومت کے اس اقدام کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پیر کی صبح کینیڈا سے براستہ لندن اور دبئی  اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔    ایکسپریس نیوز


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post