Golen Gol hydropower project گولین گول، چترال ہائیڈرو پروجیکٹ 2015 تک مکمل ہوگا

واپڈا کے تحت زیر تعمیر گولین گول،ہائیڈرو پرجیکٹ چترال، جس پر تیزی سے کام جاری ہے 2015 تک مکمل ہوگا۔ منصوبے کی پیداواری گنجائش 106 میگاواٹ ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے واپڈا حکام نے کہا کہ گولین گول پروجیکٹ، حکومت کی جانب سے کم خرچ توانائی منصوبوں کا حصہ ہے۔ ایسے منصوبوں کو واپڈا ترجیح دیتا ہے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ملک میں دسیتاب ہائیڈرو وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کم خرچ اور ماحول دوست توائانئی پیدا کی جاسکے اور زیادہ سے زیادہ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرکے توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔ گولین گول پروجیکٹ قومی گرڈ میں 106 میگا واٹ بجلی شامل کرے گا۔ اور اس منصوبے سے علاقے کی قابل کاشت زمینوں کو بھی وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ ٹائمز آف چترال رپورٹ

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post