چترال(ٹی او سی مانیٹرنگ) خاص چترال سے کوئی 50 کلو میٹر دور مستوج روڈ پر وقع پرواک گائوں میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ زخمی ہونے افردادکو فوری امدادی کاروائی کرتے ہوئے بونی کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہستپال لایا گیا ۔ جہاں آخری اطلاعات تک ان کی حالت نازک بتائی جارہی تھی ۔ پولیس افسران کے مطابق جیپ چترال سے مستوج جارہی تھی ، پرواک میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کہائی میں گری ۔اس حادثے میں تین افراد موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
متوفیوں میں فضل حق اوران کی اہلیہ جن کا تعلق بلچ چترال سے تھا اور احمد رحیم جن کا تعلق سنوغر سے بتا یا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد فضل حق کی بیٹی اور 14 سالہ بیٹا ہے جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کے لئے سی اینڈ ڈبلیو کو 24 کروڑ ملے تھے، ان پیسوں سے بونی سے مستوج تک اس سڑک کو چوڑا اور پکہ کرنا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا اور یہ سڑک صرف کاغذات کی حد تک پکہ ہوگیااور متعلہ ادارے اس کی منظوری بھی دے دی۔ لیکن اہلیان مستوج اور اپر چترال کے بد قسمت عوام کی بد نصیبی ہے کہ یہ سڑک اب تک پرانی اور انتہائی پرخطر ہے۔ یاد رہے کہ یہی نہیں بلکہ چترال میں ایسے بہت سے منصوبوں کوکاغذی طور پر مکمل اور کامیاب ظاہر کرکے بے دل اور حرام خور ٹھیکہ داروں نے ملک و قوم کے اربوں روپے ہڑپ کرچکے ہیں جن سے آج تک کوئی پوچھ نہیں ہوئی ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.