PervezMusharraf’s party also participates in #InqilaabMarch پرویز مشرف نے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا، کارکنوں کو شرکت کی ہدایت







آئی این آئی: آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق صدر پرویز مشرف نے ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ کارکن انقلاب مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور دیگر شرکا کے لیے کھانے سمیت دیگر انتظام کریں۔

جمعرات کو اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد کی قیادت میں پارٹی کے اعلیٰ وفد نے انقلاب مارچ کی روانگی سے قبل طاہر القادری سے ملاقات کی اور انھیں پرویز مشرف کا پیغام پہنچایا۔پرویز مشرف نے اپنے پیغام میں طاہر القادری کو انقلاب مارچ کی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ انقلاب مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post