Suicide cases in #Chitral - چترال میں دو جوان سال لڑکوں کی خودکشی









چترال (ٹی او سی مانیٹرنگ) اطلاعات کے مطابق چترال میں حالیہ دنوں میں دو 
مختلف واقعات میں دو نوعمر لڑکوں نے معمولی گھریلوں ناچاقیوں کی وجہ اپنی زندگی کے چراغ گل کردیئے۔ اطلاعات کے مطابق ضاء الدین نامی لڑکے نے صرف اس بات پر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا کہ اس کے والدین اس سے تعلیم جاری رکھنا چاہتے تھے جبکہ لڑکے کا اصرار تھا کہ اب اور مجھے نہیں پڑھنا ہے۔ 

ایک اور واقعے میں ارسون گائوں سے تعلق رکھنے والے سید نواب پسٹل سے خود کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ دونوں کیسوں کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ درج کی گئی ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post