ٹورزم کارپوریشن خیبر پختون خواہ چترال میں پی ٹی ڈی سی ہوٹلز کا کنٹرول سنبھال لیا۔


چترال(ٹی او سی مانیٹرنگ) ٹورزم کارپوریشن خیبر پختون خواہ نے چترال کے اندر پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تحت  چلنے والے 4 ہوٹلو کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ کام قانون میں اٹھاروین ترمیم کی بناء پر عمل میں لایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی سی کے پی کا عملہ اِن جگہوں میں واقع پی ٹی ڈی سی ہوٹلوں میں پہنچ گیا ہے۔ چترال شہر، بمبوریٹ وادی کیلاش، بونی اور مستوج اور پی ٹی ڈی سی کے عملے سے چارچ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے، جنہوں نے چارچ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ قانون میں ترمیم اور پی ٹی ڈی سی ہوٹلز کا کنٹرول ٹی سی کے پی کو دینے کی وجہ سے  ان ہوٹلوں کے 35 سے زائڈ ملازمین کی ملازمتین دائو پر لگ گئی ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post