Rehmat Aziz #Chitrali awarded Gold Medal and Pride of the Nation by Journalists Foundation

جرنلسٹ فاونڈیشن کی طر ف سے رحمت عزیز چترالی کو گولڈمیڈل اور پرائڈ آف دی نیشن کا اعزازدیا گیا

اسلام آباد(نامہ نگار)جرنلسٹ فاونڈیشن کی طر ف سے رحمت عزیز چترالی کو گولڈمیڈل اور پرائڈ آف دی نیشن کا اعزازدیا گیا،یہ اعزاز انہیں سائنس(سافٹ ویر انجنیئرنگ) اور لسانیات پاکستان کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

رحمت عزیز چترالی نے پاکستان کی چالیس سے زائد زبانوںکو ایک ہی سافٹویر کے زریعے تحریرکو ممکن بناکرعالمی ریکارڈ قائم کرکے دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا، عنقریب آپ کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا،ادیبوں ، دانشوروں اور ماہرین لسانیات نے رحمت عزیز چترالی کے لیے حکومت سے سول اعزاز کی سفارش کی ہے تاکہ رحمت عزیز جیسے ہیرو دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا تشخص اجاگر کر سکیں۔مادری زبانوں کے حق کے لیے جدوجہد کرنے والے لسانی کمپیوٹر سائنسدان،ماہر لسانیات اور ادیب رحمت عزیز چترالی کو ان کی پاکستان کی معدومیت کا شکار چالیس سے زائد زبانوں کے لیے مفت سافٹ ویر ایجاد کرکے ان زبانوں کوتحریری زبان کا درجہ دینے پر جرنلسٹ فاونڈیشن نے ان کی شاندار اور بے لوث لسانی خدمات کے اعتراف میں انہیں گولڈ میڈل اور پرائڈ آف دی نیشن ایوارڈ سے نوازا، ایوارڈ کی تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوئی جس میں پاکستان بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی،غیرملکی ٹیلی ویژن ،سی این این کی رپورٹ کے مطابق رحمت عزیز چترالی نے پاکستان کی چالیس سے زائد معدومت کا شکارغیرتحریری زبانوں کو ایک سافٹ ویر کے زریعے تحریر کے قابل بنایا ہے جوکہ مستحسن اقدام ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت عزیز چترالی نے انکشاف کیا کہ ضلع چترال دنیا کا واحد کثیرالسانی خطہ ہے کہ جہاں پر کل چودہ زبانیں بولی جاتی ہیں اورصوبہ خیبر پختونخوا میں کل ستائیس زبانیں اور پورے پاکستان میں کل ستر زبانیں بولی جاتی ہیں، انہوںنے کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے پاکستانی زبانوں کو بچانے کے لیے قانون سازی نہیں کی توسو سال کے اندر اندر پاکستان کی پچاس فیصد زبانیں معدوم ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ یہ سافٹ ویر بالکل مفت ہے اور اس ای میل کے زریعے rachitrali@yahoo.com مفت منگوایا جاسکتا ہے، ادبی حلقوں نے حکومت پاکستان سے رحمت عزیز چترالی کے لیے تمغہ برائے حسن کارکردگی م، تمغہ امتیاز اور گولڈ میڈ ل کی سفارش کی ہے، یہ دنیا کا واحد سافٹ ویر ہے کہ ایک ہی کی بورڈ کے زریعے چالیس سے زائد پاکستانی زبانوں میں تحریر ممکن ہوگئی ہے، رحمت عزیز چترالی نے یہ سافٹ ایجاد کرکے عالمی ریکارڈ کا اعزازحاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا ہے اس کے لیے پاکستانی حکومت اور پاکستانی زبانیں بولنے والی کمیونٹی ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، اس سافٹ ویر کو خریدنے کی بھی ضرورت نہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کہیں بھی بیٹھ کر اس سافٹ ویر سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور ٹائپنگ کے لیے اپنے کمپیوٹر کے سیٹنگ کو تبدیل کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post