A Bangladeshi actress who filed rape case against cricketer #RubelHossain withdraws the charges – read >>>



بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کے خلاف ریپ کیس دائر کرنے والی بنگلہ دیشی اداکارہ نے ورلڈ کپ روبیل بہترین میچ جیتنے والی پرفامنس پر فاسٹ بولر کے خلاف دائر الزامات اور کیس واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔  نازنین کے اس سے پہلے الزام لگایا تھا کہ روبیل اُس سے مباشرت کرچکے ہیں ، جو زنا بالجبر ہے۔ نازنین نے یہ بھی الزام لگا یا تھا کہ روبیل اس سے شادی کا وعدہ کرکے مکر چکے ہیں۔ شادی کا وعدہ کرکے روبیل اس کے ساتھ متعدد بار زنا کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان الزامات کو لیکر نازنین ڈھاکہ ایک عدالت میں مقدمہ درج کردیا تھا۔ عدالت کے حکم پر کرکٹر روبیل کو پولیس گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا اور روبیل ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے ضمانت پر رہا ہوگئے تھے اور ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر اسے دوبارہ سلاخوں کے پیچھے جانا تھا۔   بنگلہ دیش ٹیم کا رکن ہونے کی حیثیت سے سے قومی مفاد کی خاطر انہیں ضمانت پر ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 
تاہم انگلینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہر کرنے پر اداکارہ نازنین نے اسے معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

ادکارہ نازنین نے ٹی وی پر کہا ’’ میں نے اسے معاف کردیا۔ میں اس کے خلاف مقدمہ واپس لے رہی ہوں‘‘

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post