چترال: ٹرک ڈرائیوروں کی لواری انتظامہ کے خلاف دیر میں ہڑتال
دیر: (ٹائمز آف چترال رپورٹ ) دیراور چترال ٹرکر یونین نے لواری ٹنل انتظامیہ کے خلاف بھول ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے، ہڑتال کو تین دن گزر گئے۔ انتظامیہ مال بردار ٹرکوں کو لواری ٹنل سے گزنے نہیں دے رہی ہے۔ یونین کے عہدیداروں بشمول صدر وزیر محمد، زاہد خان، محمد اسلام اور ارشاد نے کہا کہ انہیں بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ گزشتہ ایک ماہ سے ان کے400 سے زائد سامال سے بھرے ٹرکس دیر میں کھڑے ہیں لواری ٹاپ بند ہے اور انتظامیہ انہیں ٹنل سے گزرنے نہیں دے رہی۔ ٹرکوں میں موجود سامان خراب ہونے لگا ہے جس سے ٹرک مالکان اور دکاندوں کو لاکھوں کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرکس ہی ہیں جو ان کی روزی کا ذریعہ ہیں اور حکومت اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے یہ آج تک روڈ پر کھڑے ہیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.