عمران11 کھلاڑیوں کی ٹیم چلا سکتے ہیں ملک نہیں، پرویز مشرف
کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان11کھلاڑیوں کی ٹیم کھلاتے رہے ہیں حکومت چلانے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ عمران خان کی قابلیت پر بھی شک ہے، وہ گورننس کے حوالے سے کوئی سمجھ نہیں رکھتے وہ 11 کھلاڑیوں کی ٹیم تو چلا سکتے ہیں ملک نہیں۔
بحوالہ ایکسپریس نیوز
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.