چترال: پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے متعدد اراکین کی تحریک انصاف میں شمولیت
چترال: ضلع چترال سے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے متعدد اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن مختاراحمد، سکندر اعظم اور جماعت اسلامی کے عبدالحمید نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کی ممبر فوزیا بی بی، رحمت عزیزاور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اراکین نے اس موقع پر تحریک انصاف کی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ حکومتوں کی طرح زبانی جمع خرچی کے بجائے صوبے میں ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اراکین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ملکر بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے اور خوداحتسابی کے عمل کو فروع دیں گے۔
فوزیہ بی بی نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ارکین کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف درست سمت میں پیش قدمی کررہی ہے اور لوگوں کا اعتماد حاصل کررہی ہے۔
چترال سے تحریک انصاف کے سینئر لیڈرڑحمت عزیز نے کہا کہ صوبائی حکوت ضلع کی ترقی و بہبود کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ ضلع کی ترقی اور لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ٹائمز آف چترال رپورٹ
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.