کراچی سانحے کے متاثرین سے ملنے والے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پہلی سیاسی شخصیت ہیں

کراچی (نمائندہ ٹی او سی)   جماعت اسلامی کے امیر سرالحق کراچی کے المناک سانحے کے  متاثرین سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لئے کراچی پہنچ گئے۔  سراالحق پہلے سیاسی رہنما ہیں جو اس مشکل گھڑی میں متاثرین کی داد رسی کے لئے کراچی  گئے ہیں۔  صفورا چورنگی کے المناک واقعے میں 45 بے گناہ جانیں ضائع اور 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ 

کراچی پہنچنے پر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی بدنام زمانہ ایجنسی راء کے ایجنٹ ملک کو عدم استحکام کا شکار کررہے ہیں ۔ اور یہ ملک توڑنے کی کوشش کررہے ہیں ہماری اجنسیز کو چاہئے کہ انٹلی جنس کی بنیاد پر ان کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ یہ ٹینکوں اور جہازوں کی جنگ نہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کرنا ہوگا۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لازم ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post