ٹورنٹو(ٹی او سی ویب ڈیسک) پرنس کریم آغا خان اور اونٹاریو کے پریمیئر کیتھ لین وائیں نے ٹورنٹو میں آغا خان پارک کا افتتاح کیا۔ تقریب کا اہتمام پارک کے خوبصورت گراونڈ میں کیا گیا تھا جس میں حکومتی نمائندے، اسماعیلی جماعت کے لیڈران شریک ہوئے۔ پرنس کریم آغا خان اور پریمئر نے پارک کی نقاب کشائی کی اور بعد ازاں تقریب سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ اسماعیلی امامت اور صوبے کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ امامت اور صوبہ معاشی بہتری کے لئے تعلیم کے تکثیری نقطہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے متنوع ثقافتوں کی کے لئے بہتر طور پر کام کریں گے۔
ٹورنٹو میں اسماعیلی سنٹر کا شاندار افتتاح، پرنس کریم آغان اور لیتھ لین وائن نے نقاب کشائی کی
byAdmin
0
Comments
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.